پٹرول 83 پیسے اور ڈیزل 79 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم دسمبر سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 83 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ تیس نومبر کو ہوگا۔

پٹرول کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قمیت میں 79 پیسے، مٹی کے تیل کی قمیت میں 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں اضافیکا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔