اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے
جبکہ ہائی آوکٹین کی قیمت 7 روپے 20 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل کی قمیت میں 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گا۔ رواں ماہ کے آخر میں اوگرا رووبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد نئی قمیتوں کا اطلاق ہو گا۔