پٹرول کی قمیت میں 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 61 روپے 67 پیسے، مٹی کی نئی تیل فی لیٹر 64 روپے 94 پیسے، ہائی آکٹین کی نئی قیمت 83 روپے 81 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 87 روپے 12 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام بوجھ صارفین پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔