کراچی (جیوڈیسک) موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بد ترین صورتحال اور پٹرول کے دام میں بتدریج کمی سے عوام کا رحجان موٹر سائکل کی خریداری میں بڑھ چکا ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے جولائی تا ستمبر 2015 26 فیصد زائد موٹر بائیکس کی فروخت ر۔ کارڈ کی گئی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے سندھ میں چنگچی رکشے کی بندش سے بھی موٹر سائیکل کی سیل کو فروغ ملا ہے۔