اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور سپلائی پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 22 فیصد کر دی گئی ہے۔
ایچ او بی سی سمیت موٹر سپرٹ، کیروسین آئل، لائٹ ڈیزل آئل اور ہائی سپیڈ ڈٰیزل آئل پر اضافی پانچ فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس حوالے سے نوٹیکفیکیشن کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہو گا۔
پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے صارفین کو نئے سال کے آغاز پر کم ریلیف ملے گا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری تیار کی تھی تاہم جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات 11 سے 12 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان ہے۔