پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود ایل پی جی گیس کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ریلیف کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود ایل پی جی گیس کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں۔

شہر میں 180 روپے کلوجبکہ نواحی علاقوں میں 220 روپے فی کلو میں فروخت جاری۔ مختصر عرصہ میں پٹرول کی قیمتیںتین ہندسوں کی قیمت سے کم ہو کر 78/79 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ مافیا نے ایل پی جی قیمتوں میں کمی نہیں آنے دی۔ چند روز قبل تک 120 روپے فی کلوتک فروخت ہونے والی گیس 220 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے 140 روپے قیمت مقرر ہونے کے باوجود شہری علاقوں میںایجنسی مالکان 180 روپے فی کلو جبکہ نواحی علاقوں اور دیہاتوں میں 200 سے 220 روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں۔

ایل پی جی گیس مافیا کی اس لوٹ مار کا کسی بھی سطح پر نوٹس نہیں لیا جارہا جس کی وجہ سے شہری مجبوراََ مہنگے داموں گیس خرید رہے ہیں۔ عوامی، سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام موثر بنا کر شہریوں کو لوٹنے سے بچایا جائے۔