پیٹرول کے ساتھ اشیاضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں،عوامی مطالبہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ دیگر اشیائےضروریات کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہیے۔

عوام کا کہنا ہے ؕکہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی صورت میں نظر آنا چاہیے۔

عوام الناس کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کمی کرائی جائیں۔