فیصل آباد ( منظور عالم سے ) پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے ڈویژ نل چیف آرگنا ئزر مسلم لیگ وکلا ء ونگ وضلعی نا ئب صدرو مسلم لیگ ن یو تھ ونگ فا لو اپ ٹیم کے د و یژ نل انچارج کو آ رڈی نیٹر چوہدری محمد عمران کینتھ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں بھی اب نمایاں کمی واقع ہو گی جس کا براہ راست فائدہ عوام کو حاصل ہو گا ۔ اب مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر بحرانوں کا جلد خاتمہ ہو گا ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک مسائل کے گرداب سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر آگیا ہے۔ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
بنیادی سہولتوں کی فراہمی عوام کا حق ہے ۔مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شاندار تاریخ رکھتی ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال میں عوام اورسب جماعتوں کو وزیراعظم میاں نوازشریف سے تعاون ضروری ہے وہ دن دورنہیں جب ملک سے توانائی بحرانوں سمیت سب بحرانوں سے نجات مل جائیگی مہنگائی قابومیں آئے گی۔