پٹرول 10روپے، ڈیزل ساڑھے 8 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری ارسال

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول 10 روپے جبکہ ڈیزل ساڑھے 8 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول 10 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

منظوری کی صورت میں پٹرول فی لٹر 68 روپے 28 پیسے کاہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 8روپے کمی کی تجویز ہے، نئی قیمت 77 روپے 73 پیسے ہو جائے گی۔ مٹی کاتیل 12 روپے کمی کے ساتھ 59 روپے 92 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین 14 روپے فی لٹر کمی کےساتھ 78 روپے 13 پیسے کرنے کی تجویز ہے۔