پیٹرول ایک روپے 72 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 90 پیسے سستاہوگیا

Petrol

Petrol

کراچی (جیوڈیسک) آج سے پیٹرول ایک روپے 72 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے، وزیر اعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائیں، وزیر اعظم نوز شریف کے ترجمان کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج سے پیٹرول 1 روپے 72 پیسے سستا ہوکر 108 روپے 31 پیسے کا ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے 90 پیسے کم کرکے 113 روپے 85 پیسے مقرر کردی گئی ہے، مٹی کا تیل 5 روپے 61 پیسے سستا ہو کر 101 روپے 15 پیسے میں دستیاب ہو گا، اس کے علاوہ ہائی اوکٹین 4 روپے 66 پیسے فی لٹر سستا اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 16 پیسے کم کردی گئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو ایک خط میں ٹرانسپورٹ کرائے کم کرانے کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خط میں نواز شریف کا کہناہے کہ ٹرانسپورٹ سستی ہونے سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔