پٹرول کیلئےجانے والا جہازاومان پورٹ سے پٹرول لوڈ نہ کرسکا

Ship

Ship

کراچی (جیوڈیسک) پٹرول لینے کیلئےجانے والا جہازاومان پورٹ سے اب تک پٹرول لوڈ نہ کرسکا۔ ذرائع کے مطابق اومان کی سوہار پورٹ پر رش لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے جہاز کل سے لنگر انداز ہونے کا منتظرہے۔

جہاز کو 24 جنوری کو 55 ہزارٹن پٹرول کراچی لانا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 28 جنوری کو سنگاپور سے 52 ہزارٹن پٹرول کراچی آئے گا۔ دوسری جانب پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے ایک اور جہاز کے ذریعے پٹرول منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی ایس او کا مزید کہنا ہے کہ جہاز لنگر انداز کرنے کی کوشش جاری ہے، جو کل صبح تک لنگر انداز ہو جائے گا۔