پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے فی لیٹرکمی،اوگرا نوٹیفکیشن جاری

Petrol

Petrol

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹی فکیشن منگل کی شام کو جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے 71پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔

اس طرح اب پٹرول کی نئی قیمت97روپے59پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 53پیسے فی لیٹرکمیکرکے ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے6پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 9پیسے فی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 94روپے17پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4روپے22پیسے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔

اس طرح اب لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 89روپے6پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں8روپے 40پیسے فی لیٹرکمی کرکے اسکی قیمت 123روپے57پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم مئی سے ہو گا۔