کراچی (جیوڈیسک) صنعتکاروں اور پیٹرولیم ڈیلز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا فائدہ عوام تک پہنچائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 76 پیسے سستا ہونا چاہئے۔
دوسری جانب صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کے پیٹرول ڈیزل کے ساتھ ساتھ فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ کے عوام کو سستی بجلی میسر ہو سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔