پیٹرولیم منصوعات کی کمی سے مہنگائی کے طوفان پر قابو پایا جا سکے گا۔ سلیم شہزاد

Petroleum

Petroleum

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پیٹرولیم منصوعات کی کمی سے مہنگائی کے طوفان پر قابو پایا جا سکے گا اورملک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا لوگوں کی قوت خرید بہتر ہو گی اورتجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے نجی سطح پرلوگوں کوروزگارکے مواقع میسر آسکیں گے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کافیصلہ عوامی ریلیف پرمبنی وہ مثبت اقدام ہے جس کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں گے اور یقیناً اس سے ان غریب طبقات کوبھی ریلیف ملے گا جن کی شرح آمدن دوڈالرروزآنہ سے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم منصوعات میں کمی سے ملک میں مہنگائی کی رجحان میں بھی واضح کمی آئے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے معاشی واقتصادی ترقی کے طے شدہ اہداف کے حصول کے ساتھ ہی عارضی ریلیف کے بجائے عوام کوحقیقی ترقی کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں اورمجموعی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ اب عوام بتدریج مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔