پیٹرولیم پر جی ایس ٹی بڑھانے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، قائمہ کمیٹی خزانہ

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بڑھانے کا حکومتی فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں عمر ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 27 فی صد کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ارکان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پارلے منٹ کو بائی پاس کرکے ٹیکس میں اضافہ کرنا غیر قانونی ہے۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ نے کہا کہ پٹرول پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، بلکہ خسارہ پورا کرنے کے لیے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا ہے جو اب واپس لے لیا گیا ہے۔