پٹرولیم درآمد بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کمی ہوئی، سہیل وجاہت

Petrol

Petrol

وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت صدیقی نے کہا کہ پٹرولیم درآمد بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اسلئے وہ پٹرولیم پر انحصار کم کرنے اور قدرتی گیس کا استعمال بڑھانا چاہتے ہیں۔ نگراں وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت صدیقی نے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی ۔

انھوں نے کہا وہ اس ملک اور عوام کے مفاد میں تمام سیکٹرز کے مابین گیس کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں اور گیس کی منصفانہ تقسیم اور چوری روکنے کے لئے چند دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا۔ غیاث پراچہ نے نگراں وفاقی وزیر پیٹرولیم کو بتایا کہ سی این جی سٹیشنر کوصرف تین دن گیس فراہم کی جا رہی ہے جس دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صرف چند گھنٹے کاروبار چلایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت گیس کی کمی کو جواز بنا کر سی این جی سیکٹر اور صنعت کو تباہ کیا جارہا ہے،گزشتہ ہفتہ گیس پائپ لائن دھماکہ تخریب کاری نہیں بلکہ بڑھتے ہوئے پریشر کے سبب ہواہے ۔