اے این پی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف تحریک التوا سینیٹ میں جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک التوا سینیٹر زاہد خان، سینیٹر افراسیاب خٹک، سینیٹر حاجی عدیل اور سینیٹر شاہی سید کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ہے۔
تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر جی ایس ٹی کا نفاذ غیر آئینی ہے۔ دیگر اشیا کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔ اس پر بحث کی جائے۔