پیٹرولیم قیمتیں، اضافہ واپس نہ لیا تو پہیہ جام ہڑتال کرینگے، کے ٹی آئی

Krachi KTI

Krachi KTI

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا توپہیہ جام ہڑتال کریں گے، کے ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت کی عدم توجہ کے باعث ٹرانسپورٹ کو شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

پہلے سے ہی مشکلات میں گہرے ہوئے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ہے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اضافے کے نوٹی فی کیشن کو فور طور پر واپس لیا جائے ورنہ وہ پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔