پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کرنے جب کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول ایک روپےاور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا جب کہ ہائی آکٹین 9 روپے 43 پیسے ، مٹی کا تیل 2 روپے 11 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3روپے 38 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی بڑھانے پر غورکر رہی ہے اور اگر جی ایس ٹی میں اضافہ ہوا تو پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عوام کو ریلیف نہیں ملے گا جب کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔