اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔یکم اکتوبر سے پٹرول دو روپے چورانوے پیسے فی لٹر سستا ملے گا۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔
پیٹرول کی قیمت میں دو روپے چورانوے پیسے، ہائی اوکٹین ایک روپے اٹھاسی پیسے فی لٹر سستا ملے گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے اکتیس پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پچانوے پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل سڑسٹھ پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے۔۔
نئی قیمتوں کا اطلاق ایج رات بارہ بجے سے ہو گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجوائی تھی۔