پٹرولیم مصنوعات میں 5 روپے معمولی کمی ہے۔ مسز مسعود احمد

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 175 مسز مسعود احمد بھٹی نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے تک کمی کی سمری کی باوجود پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی کو عوام سے مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 5 روپے معمولی کمی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر کمی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 40روے تک کمی کرکے حقیقی ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے۔مسز مسعود احمد بھٹی نے مزید کہا کہ مستقبل میں جب بین الاقوامی سطح پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا حکومت نے فوری طور پر ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا اب جبکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات انتہائی نچلی سطح پر ہیں۔

ملک کے اندر اس کمی کے مطابق کمی نہ کرکے عوامی ریلیف میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے اور حکومت پٹرولیم مصنوعات کو فوری کمائی کا ذریعہ بنارہی ہے انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کمی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 40روپے تک حقیقی کمی کی جائے تاکہ حقیقی کمی کار یلیف منتقل ہو سکے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126