پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے کیخلاف پیپلز پارٹی اور اے این پی نے سینیٹ میں تحریک التوا کرادی جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں بھی قرار داد جمع کرادی۔ سینٹ میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی جانب سے الگ الگ تحریک التوا جمع کرائی گئیں ہیں۔ پیپلز کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
تحریک التوا پر رضا ربانی اور دیگر اراکین کے دستخط ہیں۔ جبکہ اے این پی کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التوا پر اے این پی کے تمام سینیٹرز نے دستخط کئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خلاف اپوزیشن نے قرار جمع کرا دی۔
قرارداد پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے جمع کرائی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور اس کا اثر عام آدمی پر پڑے گا۔