ایک لیٹر پیٹرول سو روپے چورانوے پیسے کا ہو گیا۔ ڈیزل کی قیمت بھی ایک سو پانچ روپیاکیاسی پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ پیٹرول پمپس نے ایک فیصد زائد سیلز ٹیکس کی وصولی شروع کر دی۔ بارہ جون کو پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس میں ایک فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا یکم جولائی سے پہلے اضافہ کیسے ہو سکتا ہے۔
قومی اسمبلی میں تیرہ جون سے سیلز ٹیکس مین اضافہ منظور کر لیا۔ اور اب پیٹرول پمپس نے اس اضافے کی وصولی شروع کردی ہے ۔ سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح سولہ فیصد سے بڑھ کر سترہ فیصد ہو گئی۔
اس اضافے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت چھیاسی پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں نوے پیسے اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت سو روپے چورانوے پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو پانچ روپے اکاسی پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ پپٹرولیم ڈیلز ایسو سی ایشن نے اس بارے میں کسی بھی تردید یا تصدیق سے انکار کر دیا۔