اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 تا 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے، ہائی اسپیڈڈ یزل 8 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل 11 روپے، ایچ اوبی سی 14 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر جون سے اب تک خام تیل کی قیمت 50 فیصدتک گرچکی ہے جس کا فائدہ عوام کومنتقل کرنے کیلیے حکومت گزشتہ 4 ماہ میں پٹرول 29 روپے اور ڈیزل 23 روپے تک سستا کر چکی ہے۔