پیٹرولیم مصنوعات میں کمی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ چوہدری اطہر مقبول

Ch Athar

Ch Athar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پیٹرولیم مصنوعات میں کمی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کافی متحرک نظر آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوام دوست گروپ کے سربراہ چوہدری اطہر مقبول نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت عوام کی فلاح و بہود کیلئے کافی کوشش کر رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی حکومت کا انتہائی احسن اقدام ہے جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کرنی چاہیئے تا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتر سکے۔