پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا

چکوال : جماعة الدعوة چکوال کے امیر مولانا عبداللہ نثار نیپٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا، جس سے ملک کا ہر شہری متاثر ہوگا اور پریشان حال عوام کے مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں، عام استعمال کی اشیاء پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے اور ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے معاشی پالیسیوں پر نظرثانی اور ملک میں قانون کی بالادستی وحکمرانی قائم کی جائے۔

تاکہ عوام کو امن و سکون میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ کی وجہ سے غذائی اشیاء کی قیمتیں بھی بہت زیادہ بڑھ جائیں گی۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔