اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر ظلم قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
اسلام آباد میں دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار پانچ سال تک کہتے رہے کہ قیمتوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فارمولہ چودھری نثار کا اپنا ہے۔ اب چودھری نثار اور ان کی حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہی۔