پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروختگی کو روکنے کے لئے سول ڈیفنس و محکمہ لیبر کی مشترکہ ٹیمیں چیکنگ

Petroleum

Petroleum

لیہ ( نامہ نگار ) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروختگی کے عمل کو روکنے کے لئے سول ڈیفنس و محکمہ لیبر کی مشترکہ ٹیمیں چیکنگ کر رہی ہیں

اور خلا ف ورزی کے مرتکب چار دوکانداروں کے خلا ف پیٹرولیم ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت تھا نہ کو ٹ سلطان و تھا نہ سٹی میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس لیہ محمد صفدر نے پہاڑ پور، کوٹ سلطان و لیہ سٹی کے علا قوں میں چیکنگ کے مو قع پر کہی۔

چیکنگ کے دوران چوہدری محمد امجد مالک آئل ایجنسی پہاڑ پور ، محمد نصراللہ چانڈیہ و محمد طارق آئل ڈبہ اسٹیشن دربار شیخ صاحب پہاڑ پور ، محمد عارف و ناصر عباس جو کہ گاڑیوں پر ٹینکیاں لوڈ کر کے آئل غیر قانو نی طور پر مرتکب پا ئے گئے جن کی گا ڑیا ں نمبری DNB-6919اورLES-12-2818کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ کے تحت مقدما ت درج کر ادئیے گئے ہیں۔ محمد صفدر نے بتایا کہ خصوصی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔