پیٹرولیم مصنوعات : 2 سے3.5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Oil

Oil

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرول دو روپے اسی پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے اور لائٹ ڈیزل میں دو روپے چالیس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین ساڑھے 3 روپے فی لیٹر مہنگے ہونے کا امکان ہے۔نئی قیمتوں کا اعلان یکم مارچ کو ہوگا ۔