پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 12 روپے کا اضافہ پاکستانی قوم کا ایشین ٹائیگر کے خواب دکھانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، روحیل اکبر
Posted on September 3, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری روحیل اکبر نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بلند و بانگ دعوے کرنے والے شریف برادران کی 3 ماہ کے دور حکومت کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 12 روپے کا اضافہ پاکستانی قوم کا ایشین ٹائیگر کے خواب دکھانے والے کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں، حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایسا سیلاب امڈ آئے گا۔
جو غریب عوام کے لئے ڈرون حملہ ثابت ہوگااپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی حکومت عوام سے باعزت طریقے سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے سابقہ حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر شعبوں میں مہنگائی کا شرح خطرناک حد تک بڑھے گی اور اس میں بے لگام اضافہ ہوگا جو پاکستانی غریب عوا کو خودکشی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔