پٹرولیم مصنوعات 6 روپے 93 پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش

OGRA

OGRA

لاہور (جیوڈیسک) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کو 6 روپے 93 پیسے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔ پٹرول 31 پیسے، ڈیزل 3 روپے 94 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے 93 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔