لاہور (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم نہ کرنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی لیکن حکومت نے اوگرا کی سفارش کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں کی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ عدالت حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے وضح کیا گیا طریقہ کار بھی طلب کرے۔