اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے چاروں وزرائے اعلی کو خطوط لکھے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ایک موقع دیا ہے۔ صوبائی حکومتیں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرینے کے لئے اپنے تمام وسائل برائے کار لائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں بتدریج کمی کی گئی ہے۔
اللہ کے فضل سے ملکی معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے جس کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کلیئے صوبائی حکومتوں کا کردار اہم ہے اور عوام ان سے ریلیف کی توقع رکھتے ہیں اس لئے وزرائے اعلی اس حوالے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی لیں۔