اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول 2 روپے 69 پیسے فی لیٹرسستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث اوگرا نے مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 48 پیسے کمی کی تجویز کی ہے۔
ہائی اوکٹین کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔