لاہور (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ ، ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
لائٹ سپیڈ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگا ، مٹی کا تیل 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں مسلسل کمی کے باعث کی جا رہی ہے۔