لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی آفس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا عوام پر کوئی احسان نہیں کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں انتہائی نچلے درجے تک آچکی ہیں
حکمرانوں کے تمام دعوؤں کے باوجود ابھی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچے، روز مرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں وہیں کی وہیں ہیں دریں اثنا تحریک انصاف پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس پنجاب سیکرٹریٹ میں آج ہو گا۔ علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکمرانوں نے پٹر ولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید 5 فیصد اضافہ کر کے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے جسکا ان کو حساب دینا پڑ یگا۔