اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔ پٹرول، ڈیزل سستا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے کی کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر کے حساب سے کمی کرنے کی سفارش کی غئی ہے۔
مٹی کا تیل گیارہ روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے گیارہ پیسے کا اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ اوگرا کی سفارشات پر کل فیصلہ کرے گی۔ ممکنہ طور پر تبدیل کی جانے والی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔