اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے عوام کو عید سے پہلے عیدی دینے کا فیصلہ کر لیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال، اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔