اسلام آباد (جیوڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر تین روپے تک کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی گئی، نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی ہے، اس حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ستتر پیسے، مٹی کا تیل ایک روپے چھیہتر پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے ترپن پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ایچ او بی سی تین روپے اور پیٹرول دو روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کا حتمی نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔