اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
دیگر پٹرولیم مصنوعات میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور مٹی کا تیل 2 روپے 81 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔