کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکامی اور نااہلی ہے، ارکین پالیمنٹ کی تنخواہوں میں 150 فیصد سے زائداضافے کا بھوج غریب پر لادا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائی کے ساتھ بیروزگاری بھی بڑھ رہی ہے، ایجوکیڈٹ نواجوان نوکریوں کیلئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
پہلے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے عوام کو محروم رکھا گیا اب اضافے کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنائی جارہی ہے ۔ جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ وطن عزیز اس وقت ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے مگر حکمران ترقی وخوشحالی کے ثمرات سے عوام کو محروم رکھنا چاہتے ہیں ملکی 56فیصد عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں غربت اور تنگی دستی کے باعث خودکشی اور اپنے جگر گوشوں کی فروخت کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں اس کے باوجود حکمران مہنگائی اور بیروزگاری کی روک تھام میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔
ایک طرف عوام کو مہنگاہی کی چکی میں پسا جارہاہے تو دوسری جانب اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں مسلسل اضافہ غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بھوج غریب پر لادا جارہاہے جو سراسر عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے، انہوں نے کہاکہ غریب مزدورکی تنخواہ میں ایک فیصد اضافہ بھی بمشکل کیاجاتاہے جبکہ ارکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں ایک دم سے 150فیصد سے زائد اضافہ کیاگیا ، حکمران اللہ سے ڈریں جس نے اقتدار انہیں دیا ہے وہ اقتدار چھین بھی سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ بیروزگاری بھی بڑھتی جارہی ہے ، ایجوکیڈٹ نوجوان نوکریوں کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں بیروزگاری اور مہنگائی کے عفریت سے عوام کو بچانے میں حکومت نے کوئی کردارادا نہیں کیابلکہ نوازشریف کی توجہ ہمیشہ پلوں اورسڑکوں پر رہتی ہے انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ اس ملک کے غریب کے بچے دن بھربھوکے پیاسے رہ کر اپنے سرپرست کی راہ تکتے ہیں وہ کماکر آئے گا تو کھائیں گے ، مفتی محمدنعیم نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدام کرے۔