پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Petroleum

Petroleum

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے عید کے بعد یکم اگست سے عوام پر پٹرول ’’بم‘‘ گرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ سے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کیا جائے گا، جبکہ مٹی کے تیل سمیت دیگر مصنوعات میں بھی اضافہ ہو گا۔