پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سیاسی کرپشن ہے، امیر پٹی

Petroleum

Petroleum

,
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجوازاضافے کی مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان‘ صدر محمد سلیمان سولنگی راجپوت‘یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انوار ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور اقبال چاند نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے نہ ہونے کے باوجود محض ٹیکس خسارے کی کمی کا جواز بناکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی اور پٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں ملوث و کمیشن خور سیاستدانوں و اراکین اسمبلی کو نوازنے کی سیاسی کرپشن ہے جو سراسر عوام سے غداری کے مترادف ہے۔

امیر پٹی نے مزید کہا کہ عوام کے ٹیکسوں پر عیش کرنے اور کرپشن وکمیشن کے ذریعے جائیدادیں اور جاگیریں بناکر عوام کے حقوق سلب کرکے ان کی زندگی میں تکالیف ’ مصائب ‘ پریشانی ‘ غربت اور جہالت کا زہر گھولنے والے ان استحصالی عناصر کیخلاف اب عوام کوجاگنا اور یکجا و متحد ہوکر محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے ان استحصالیوں اور ملک و قوم دشمنوں سے نجات کی جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے ۔