پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، مہنگائی بھی دھیمی پڑ رہی ہے

Vegetables

Vegetables

اسلام آباد (جیوڈیسک) پٹرول و ڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی کی رفتار بھی دھیمی پڑ رہی ہے، گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ملک بھر میں سبزیوں سمیت ، چینی اور آٹے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 27 نومبرکو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران آلو 59 روپے سےکم ہوکر 35 روپے، پیاز 29 روپے سے کم ہو کر 26 روپے اور ٹماٹر 50 روپے فی کلو سے نیچے آ گیا ہے۔

اس دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت 135 روپے سے گھٹ کر 130 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسکے علاوہ خوردنی تیل، چینی اور آٹے کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کی صورت میں مہنگائی کی رفتار اور سست پڑ جائے گی۔