کراچی (جیوڈیسک) پیٹرول عوام کی جیبوں پر اور بھی بھاری پڑنے والا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 3 روپے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے، موصول ہونے والی اطلاعات کی مطابق پیٹرول پر 1 روپے، ڈیزل پر ڈیڑھ روپے اور مٹی کے تیل پر تین روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق محصولات کے اہداف میں کمی، بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ، گھٹتی ہوئی ترسیلات زر اور پھر جاری کھاتوں خسارے میں بھی اضافہ ، یہ سب معاشی اعشاریہ اب حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور کر رہے ہیں۔
پہلے تو عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تلوار ماہانہ بنیاد پر لٹکتی تھی مگر اب یہ فیصلہ اب ہر 15 روز کے بعد ہو رہا ہے۔