اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کی جانب سے حکومت کو ارسال کی گئی سمری میں یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 17 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری کل حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ہدایات جاری کر چکے ہیں۔ نئی پیٹرولیم مصنوعات کا اعلان 31 اکتوبر کو کیا جائیگا۔