گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی نواز شریف کا عظیم کارنامہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کیا گیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔
نواز شریف نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں وہ انشاء اﷲ ضرور پورے کرینگے اور بہت جلد ملک سے تمام بحرانوں کا خاتمہ ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی لانگ مارچ کے نتیجہ میں نہیں بنا۔ اس کیلئے بزرگوں نے قربانیاں دی تھیں۔
حکومت امن و امان کے قیام کیلئے پرعزم ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور جلسوں کا حق ہر کسی کو حاصل ہے لیکن اس کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔