لاہور (جیوڈیسک) لاہور بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے واک آٹ کیا، ارکان سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کرتے رہے۔ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان نے اجلاس سے واک آٹ کے بعد اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا یہ تیسرا منی بجٹ ہے عوام کے معاشی قتل نے اپوزیشن کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس سے پہلے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے حضرت بی بی زینب کے روزے پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ ایوان نے قائمہ کمیٹی کو بلدیاتی نظام سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید پندرہ روز کی مہلت بھی دے دی۔