اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق، اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 12 روپے 74 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 11 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔