اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کا جائزہ لیا گیا، سمری میں پیٹرول کی قیمت 4 روپے اضافے کے ساتھ 70.29 روپے سے بڑھا کر 74.29 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6.25 روپے اضافے کے ساتھ 80.61 روپے سے بڑھا کر86.86روپے، لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 2.54 روپے بڑھا کر 57.94 روپے سے بڑھا کر 60.08 روپے جب کہ ایچ او بی سی 7.66 روپے اضافے کے ساتھ 80.18 روپے سے بڑھا کر 87.84 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اجلاس نے سمری پرغور کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوادی ہے جو پیٹرولیم مصنوعات کی تجویز کردہ اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔ ۔